صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اوڈیشہ کے چار روزہ دورے پر آج شام بھونیشور پہنچیں۔ بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اڈیشہ کے گورنر رگھوبر داس، وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی اور دیگر معززین نے ہوائی اڈے پر اُن کا استقبال کیا۔ صدر جمہوریہ محترمہ مرمو، بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بال بھدر، دیوی سوبھدرا اور بھگوان سدرشن کی دنیا بھر میں مشہور رَتھ یاترا کو دیکھنے کے لیے اپنے آبائی ریاست کا دورہ کررہی ہیں جو پُری کے مقدس ساحلی شہر میں کَل منعقد ہوگی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، آبائی ریاست اڈیشہ کے چار روزہ دورے پر بھارتی فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے سے آج شام بھونیشور پہنچیں۔ ہوائی اڈے پر ریاست کے گورنر رگھوبر داس اور وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے صدر جمہوریہ کا خیرمقدم کیا۔ ہوائی اڈے سے وہ اُتکل امانی پنڈت Gopabandhu Das کی 96 ویں برسی میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئیں۔ محترمہ مرمو آج رات راج بھون میں قیام کریں گی اور کل صبح پوری کیلئے روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بال بھدر، دیوی سوبھدرا اور بھگوان سدرشن کی دنیا بھر میں مشہور رَتھ یاترا کا نظارہ کریں گی۔ رتھ یاترا اور صدر جمہوریہ کے دورے کو پیش نظر رکھتے ہوئے مقدس شہر پوری میں سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔
محترمہ مرمو، پوری میں رات گزاریں گی اور پیر کی صبح پوری کے سمندری ساحل پر جائیں گی۔ محترمہ مرمو کا بھونیشور میں تاریخی Udayagiri اور Khandagiri گپھاؤں کا دورہ کرنے کا بھی پروگرام ہے۔ محترمہ مرمو پیر کے روز آرٹ اینڈ کرافٹ کے Bibhuti قانون گو کالج کے طلبہ کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ اِسی دن وہ اُتکل یونیورسٹی آف کلچر کے طلباء کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔ اس کے بعد وہ بھونیشور کے نزدیک ہریدا مادا گاؤں میں برہما کماریوں کے Divine Retreat Centre کا بھی افتتاح کریں گی اور اُسی روز Lifestyle for Sustainability یعنی پائیداریت کے لیے طرز زندگی کا آغاز کریں گی۔
صدر جمہوریہ دلی واپس آنے سے پہلے منگل کے روز بھونیشور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی تیرہویں گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔
Site Admin | July 6, 2024 9:41 PM