ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 3, 2024 9:16 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، اپنی آبائی ریاست اڈیشہ کے پانچ روزہ دورے پر آج شام بھوبنیشور پہنچیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، اپنی آبائی ریاست اڈیشہ کے پانچ روزہ دورے پر آج شام بھوبنیشور پہنچیں جہاں وہ کل، پوری میں Blue Flag Beach پر بھارتی بحریہ کے دن کی تقریب سمیت مختلف سرکاری پروگراموں میں شرکت کریں گی۔ بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اڈیشہ کے گورنر رگھوبر داس، وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی اور دیگر سرکردہ شخصیات نے اُن کا پُرجوش استقبال کیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، کل صبح بارہویں صدی کے سری جگن ناتھ مندر کا دورہ کریں گی اور وہاں پوجا ارچنا کریں گی۔ درشن کے بعد وہ پوری کے گوپا بندھو آیوروید مہا ودیالیہ کی 75 ویں تقریبات میں شرکت کریں گی۔ صدر جمہوریہ جو کہ بھارتی فضائیہ کی سپریم کمانڈر بھی ہیں، Bule Falg Beach پر کل سہ پہر منعقد ہونے والے یومِ بحریہ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔ اس پروگرام کی میزبانی ایڈمرل دنیش K ترپاٹھی کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام، 1971 کی بھارت- پاکستان جنگ کے دوران آپریشن Trident پر مرکوز ہوگا۔ اس پروگرام میں ساحلی کمانڈرز اور بھارتی فوج کے اشتراک سے 15 جہاز، آبدوز اور 40 سے زیادہ طیارے شامل ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں