ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 19, 2024 3:51 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، الجیریا، موریطانیہ اور ملاوی کے تین روزہ دورے کے بعد آج نئی دلی کے لئے روانہ ہوں گی۔

صدر جمہوریہ درپودی مرمو، جو کہ ملاوی کے دورے پر ہیں، اپنے تین ملکوں کے دورے کے اختتام پر آج تیسرے پہر نئی دلی روانہ ہوں گی۔ وہ الجیریا، موریطانیہ اور ملاوی کے دورے پر گئی تھیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ان تین ملکوں کے دورے کے نتیجے میں الجیریا، موریطانیہ اور ملاوی کے ساتھ بھارت کے تاریخی رشتوں کا ایک نیا باب کھلا ہے۔ بھارت کے کسی صدر کا ان تین افریقی ملکوں کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ افریقہ یونین کو گروپ 20 کا مستقل ممبر بنانے کے ایک سال بعد کیا گیا ہے۔ بھارت کی صدارت میں افریقی یونین کو گروپ 20 میں شامل کیا گیا تھا۔

اپنے ہفتہ بھر طویل دورے میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تینوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ باہمی میٹنگیں کیں اور وہاں رہنے والے بھارتی باشندوں سے بھی بات چیت کی۔ اس دورے سے بھارت کے اس پختہ عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ ان افریقی ملکوں کے ساتھ اپنے موجودہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں