ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، آج نئی دلی میں پانچویں قومی واٹر ایوارڈز 2023 عطا کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں پانچویں قومی واٹر ایوارڈز 2023 عطا کریں گی۔ جل شکتی کی مرکزی وزارت نے 9 زمروں میں 38 فاتحین کا اعلان کیا ہے، جن میں بہترین ریاست، بہترین ضلع، بہترین گاؤں پنچایت، بہترین شہری مقامی بلدیاتی ادارہ، آبی استعمال کی بہترین تنظیم اور بہترین سول سوسائٹی شامل ہیں۔

          بہترین ریاست کے زمرے میں اڈیشہ کو پہلا انعام جبکہ اترپردیش کو دوسرا اور گجرات اور پڈوچیری کو مشترکہ طور پر تیسرا انعام دیا گیا ہے۔ قومی واٹر ایوارڈز حکومت کے وژن، جل سَمردھ بھارت کو پورا کرنے کیلئے ملک بھر میں انفرادی سطح پر نیز تنظیموں کے ذریعے کئے گئے اچھے کاموں اور کوششوں پر مرکوز ہیں۔

          مخصوص زمروں میں ہر ایک انعام یافتگان کو ایک توصیفی سند، ایک تمغہ اور نقد رقم دی جائے گی۔ حکومت قومی سطح پر  آبی بندوبست اور پانی کی بچت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک جامع مہم چلا رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں