صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہماچل پردیش کے عوام کو اُن کی ریاست کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماچل پردیش جو اپنی فطری خوبصورتی اور سیاحتی مقامات کے لئے مشہور ہے، روحانیت اور ثقافت کا مرکز رہا ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ ہماچل پردیش کے بہادر جانبازوں نے ملک کی سکیورٹی میں غیر معمولی تعاون پیش کیا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریاست نے اپنی فطری خوبصورتی اور شاندار ورثے محفوظ رکھا ہے۔ انہوں نے ہماچل پردیش کے تیزی کے ساتھ ترقی کے راستے پر آگے بڑھنے کی تمنا کی۔ x
Site Admin | January 25, 2025 3:20 PM
صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے آج ہماچل پردیش کے عوام کو اُن کی ریاست کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی
