صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے دیوالی کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ دیوالی خوشی اور جوش و خروش کا تہوار ہے اور یہ لاعلمی پر علم کی فتح اور برائی پر اچھائی کی علامت ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ دیوالی کے پُرمسرت موقع پر ہمیں اپنے ضمیر کو روشن کرنا چاہئے، محبت اور ہمدردی کی اقدار کو اپنانا چاہیے اور سماجی رواداری کو فروغ دینا چاہیے۔
نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی نہ صرف بھارت میں عقیدت اور خوشی کے ساتھ منائی جاتی ہے، بلکہ دنیا بھر میں مقیم بھارتی باشندے بھی اِسے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔
جناب دھنکھڑ نے کہا کہ یہ تہوار اندھیرے پر اُجالے کی لازوال فتح، مایوسی پر امیدی اور لاعلمی پر علم کی فتح کی علامت ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے سبھی شہریوں کو صحت، خوشی اور خوشحال زندگی کی دعا دی۔ وزیر اعظم نے اِس امید کا اظہار کیا کہ سبھی کو ماں لکشمی اور بھگوان شری گنیش کا آشیرواد حاصل ہو۔ x