صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نریندر مودی نے عید الفطر کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ فیسٹیول بھائی چارے کے جذبے کو مضبوطی فراہم کرتا ہے اور پیار و محبت اور سخاوت کو اختیار کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ عید کا تہوار لوگوں کو ان کی ثقافتی گوناگونیت سے مضبوطی فراہم کرنے اور لوگوں کو اُن آپسی رشتوں کی یاد دلاتا ہے جو انھیں جوڑتے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے عید الفطر کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نریندر مودی نے اس امید کا اظہارکیا کہ اس تہوار سے امید، ہم آہنگی اور سماج میں رحم دلی کا جذبہ بڑھے گا۔ انھوں نے جدوجہد بھری سب کی زندگی میں خوشی اور کامیابی کی دعا کی۔x
Site Admin | March 31, 2025 2:45 PM
صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نریندر مودی نے عید الفطر کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔
