سَنت روی داس کا یوم پیدائش ’روی داس جینتی‘ آج ملک بھر میں منائی جارہی ہے۔ سَنت روی داس 14ویں صدی کے سَنت تھے اور شمالی بھارت میں بھگتی تحریک کے بانی تھے۔ ماگھ پورنیما کے موقعے پر یہ تقریب منائی جارہی ہے جو ہندو کیلنڈر کے مطابق ماگھ مہینے کا مکمل چاند ہوتا ہے۔
آج ہی کے دن عقیدتمند ورانسی میں جینتی منانے کیلئے شری گرو روی داس جنم استھان مندر Seer گووردھن پور میں جمع ہوتے ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گرو روی داس کی جینتی پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ x