سرکردہ طبلہ نواز ذاکر حسین کا کل رات امریکہ میں انتقال ہو گیا۔ وہ 73 سال کے تھے۔ اُن کے کنبے کے ذرائع نے بتایا کہ اُنہیں بلڈ پریشر کی بیماری کا سامنا تھا۔ اِس سے پہلے ذاکر حسین کو، دل کی بیماری کی وجہ سے، San Francisco کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مایہ ناز طبلہ نواز ذاکر حسین کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ایک پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ استاد ذاکر حسین کو اپنے غیر معمولی فن کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نائب صدر نے کہا کہ استاد ذاکر حسین نے بھارتی کلاسیکی موسیقی کو عالمی سطح پر ایک اہم مقام دلایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ استاد ذاکر حسین کو ایک ایسے بہترین فنکار کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے بھارتی کلاسیکی موسیقی میں انقلاب پیدا کیا۔x