ملک آج یوم آئین منا رہا ہے۔ بھارتی آئین کو اختیار کیے جانے کے 75 سال منانے کے لیے آج سے سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز ہوگا۔ 26 نومبر 1949 کو قانون ساز اسمبلی نے آئین کو اپنایا تھا، جسے 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا تھا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرموں نے لوگوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنی شخصیت میں آئینی اقدار کا اظہار کریں اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے قومی ہدف کو حاصل کرنے کی جانب اپنی بنیادی ذمہ داریوں اور کام کو پورا کریں۔ نئی دلی میں سمودھان سدن کے سینٹرل ہال میں یوم آئین کے موقع پر ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے بھارت کے آئین کو ایک زندہ اور ترقی پذیر دستاویز قرار دیا، جس کے ذریعے ملک سماجی انصاف اور سب کی شمولیت والی ترقی کے اہداف کو حاصل کررہا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کے آئین میں بیان کی گئی انصاف، آزادی، برابری اور بھائی چارے سے شہریوں کو خوشحال بنانے کا موقع حاصل ہوتا ہے اور سماج میں لوگ ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک اگلے سال 26 جنوری پر ایک جمہوریہ بننے کی 75 ویں سالگرہ منائے گا اور اس طرح کی تقریبات کے موقعے لوگوں کو مستقبل کے بارے میں بہتر منصوبہ بندی کرنے کے مواقع دیتی ہیں۔ اس موقع پر ایک یادگاری سکہ بھی جاری کیا۔ صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسے لوگوں کو قانونی مدد دینے کے لئے کام کیا ہے، جن کے پاس ذرائع کی کمی ہے۔
اپنے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے کہا تھا کہ اگر پارٹیاں ذاتکو ملک سے اوپر رکھیں گی تو ہماری آزادی مفلوج ہوجائے گی۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی قربانی، اتحاد، طاقت اور صلاحیت کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئین ساز اسمبلی نے ممبران کے نظریات کو احترام کے ساتھ دیکھا اور کہا کہ اس طرح کی روایت جاری رہنی چاہئے۔
آئین تیار کرنے والوں کے تعاون کو اعزاز دینے کے لئے، ہمارا سمودھان، ہمارا سُوابھیمان کے نعرے کے تحت یوم آئین کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر اسکولوں، دفتروں اور دیگر مقامات پر لوگ آئین کی تمہید کو پڑھ رہے ہیں۔x