ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 26, 2024 4:06 PM

printer

صدرِ جمہوریہ نے ممبئی میں چھبیس گیارہ بزدلانہ  دہشت گردانہ حملوں کے سولہ سال پورے ہونے کے موقع پر اِن حملوں میں اپنی عظیم قربانیاں دینے والے بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ممبئی میں 26 نومبر 2008 کو کئے گئے بزدلانہ  دہشت گردانہ حملوں کے 16 سال پورا ہونے کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اُن بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اِن حملوں میں اپنی عظیم قربانیاں دی تھیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک اپنے بہادر سکیورٹی عملے کا شکر گزار ہے اور انہیں سلام پیش کرتا ہے، جنہوں نے ہم وطنوں کی حفاظت کرتے ہوئے عظیم قربانیاں پیش کیں۔ اِن بہادر عملے کے کنبوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ دن اِس بات کی بھی یاد دلاتا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو، شکست دینے کے تئیں پُرعزم رہا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں