ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 5, 2024 2:41 PM

printer

صدرِ جمہوریہ نے ایشیا کو طاقتور بنانے اور حقیقی امن قائم کرنے میں بدھ ازم کے رول پر تبادلہ خیال کرنے پر زور دیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا کہ بھارت Dhamma کی مبارک زمین ہے اور یہاں ہر دور میں عظیم صوفی سنت رہے ہیں۔ نئی دلّی میں آج صبح پہلی ایشیائی بدھسٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ بدھا اِن صوفی سنتوں میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ آج جبکہ پوری دنیا کئی محاذ پر بحران کا شکار ہے، بودھ برادری انسانیت کو بہت کچھ دے سکتی ہے۔ انہوں نے ایشیا کو طاقتور بنانے اور ایشیا اور پوری دنیا میں حقیقی امن قائم کرنے میں بدھ ازم کے کردار پر تبادلہئ خیال کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ ازم کا اہم پیغام امن اور عدم تشدد پر مبنی ہے اور انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ دنیا کو آج ہمدردی کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے ساتھ ثقافت کی وزارت نے اس قدیم روایت بدھ ازم کے اعزاز میں یہ دو روزہ کانفرنس منعقد کی ہے، جو صرف اپنی حدوں تک ہی نہیں پھلا پھولا بلکہ دوسرے ملکوں میں بھی پھیلا تھا۔ اس کانفرنس کی Theme ہے، ”ایشیا کو طاقتور بنانے میں بدھا Dhamma کا کردار“۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں