August 10, 2024 2:47 PM

printer

صدرِ جمہوریہ مرمو نےتیمور لیستے کے صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

تیمور لیستے کے صدر Jose Ramos Horta نے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کو Dili کے صدارتی محل میں سب سے بڑے غیر فوجی ایوارڈ Grand Collar Of Order of Timor Leste سے نوازا ہے۔ صدر جمہوریہ مرمو نے صدر Horta اور وزیر اعظم Gusmao کے ساتھ باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا ہے۔ وہاں کے صدر کے ساتھ دو طرفہ تبادلہئ خیال کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بھارت Timor Leste دوستی کے گہرے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ہی جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ملک Timor Leste کے بین الاقوامی شمسی توانائی کے اتحاد اور آفات سے نمٹنے سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے ادارے میں Timor Leste کی شمولیت کے امکان پر غور کررہے ہیں۔ دوسری طرف صدر Horta نے بھارت کی جمہوری اقدار کی تعریف کی اور دوا سازی، میڈیکل اور آئی ٹی ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے وغیرہ کے شعبوں میں بھارت سے مدد کی درخواست کی۔ صدرِ جمہوریہ مرمو نے وزیر اعظم Kay Rala Sanana Gusmao سے باہمی تبادلہئ خیال کیا اور انہوں نے کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے اور اُن کا تبادلہ کیا۔ اِن کا تعلق پرسار بھارتی اور ریڈیو ٹیلی ویژن Timor Lest، سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے چھوٹ دینے اور ثقافتی تبادلہ پروگرام میں تعاون اور اشتراک سے ہے۔ اِس سے پہلے صدر مرمو کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے Timor Plaza ہوٹل میں بھارت کے سابق صدر آنجہانی وی وی گِری کے یومِ پیدائش پر، اُن کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں