ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 6, 2024 3:19 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپودی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت اور فجی کو عالمی خطہ جنوب کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور فجی کے وزیرِ اعظم Sitiveni Rabuka نے، فجی میں 100 بستر والے سُپر اسپیشلٹی کارڈیولوجی اسپتال کیلئے پروجیکٹ کے مقام کو مختص کرنے کے سلسلے میں دستاویز کو باقاعدہ سونپے جانے کی ایک تقریب کی صدارت کی۔ یہ دستاویز فجی میں بھارت کے ہائی کمشنر کو سونپے گئے۔ اس سے پہلے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو فجی کے اعلیٰ ترین اعزاز Companion of the order  سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز فجی کے صدر کی جانب سے انہیں عطا کیا گیا۔

صدر جمہوریہ مرمو فجی کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے فجی کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان 75 سال کے سفارتی تعلقات کا ذکر کیا۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے فجی کی راجدھانی Suva میں بھارتی برادری اور فرینڈس آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ کمیونٹی استقبالیہ کی صدارت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں فجی میں گھر جیسا احساس ہوتا ہے اور انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ بھارتی نژاد افراد نے اپنی ثقافت اور اقدار کو محفوظ رکھا ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ انہیں یہ جان کر مسرت ہورہی ہے کہ Girmit دِوس فجی میں تعطیل ہوتی ہے اور ہندی، فجی کی سرکاری زبان ہے۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ بھارتی برادری کا فجی اور بحرالکاہل خطے کی ترقی میں قابلِ قدر تعاون رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور فجی کے تاریخی رشتے ہیں اور موجودہ تناظر میں دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں