صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلّی میں 2023 کیلئے پانی سے متعلق پانچویں قومی ایوارڈ عطا کئے۔ 9 زمروں میں 38 ایوارڈ دیئے گئے ہیں۔ اِن میں بہترین ریاست، بہترین ضلع، بہترین گاؤں پنچایت، بہترین شہری مقامی ادارہ، بہترین پانی کا استعمال کرنے والی انجمن اور بہترین سول سوسائٹی شامل ہے۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ مرمو نے کہا کہ سرکار نے جل جیون مشن کے تحت ملک بھر کے 78 فیصد سے زیادہ گھرانوں میں نلوں کے ذریعے پانی فراہم کیا ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے اس طرف بھی توجہ دلائی کہ پانی کو بچانے اور محفوظ کرنے میں ریاستی سرکاروں کا اہم رول ہے۔ محترمہ دروپدی مرمو نے ملک میں زیر زمین پانی کی سطح کے گھٹنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ بہترین ریاست کا پہلا انعام اڈیشہ کو اور دوسرا انعام اترپردیش کو اور تیسرا مشترکہ طور پر گجرات اور پڈوچیری کو دیا گیا ہے۔
Site Admin | October 22, 2024 2:25 PM