August 14, 2024 10:12 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے یومِ آزادی کے موقع پر مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے اہلکاروں کو 103 شجاعت ایوارڈ دیئے جانے کی منظوری دی ہے

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے یومِ آزادی کے موقع پر مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولیس فورسز کے اہلکاروں کو 103 شجاعت ایوارڈ دیئے جانے کی منظوری دی ہے۔ یہ ہیں: تین بعد از مرگ سمیت چار کیرتی چکر، چار بعد از مرگ سمیت 18 شوریہ چکر اور سینا میڈل شجاعت کیلئے ایک Bar۔ شجاعت کیلئے ایوارڈس میں دو بعد از مرگ سمیت 63 سینا میڈلس، 11 نوسینا میڈلس اور 6 وایو سینا میڈلس شامل ہیں۔ صدرِ جمہوریہ نے

کو بھی منظوری دی ہے، جن میں مختلف فوجی کارروائیوں میں گرانقدر خدمات کیلئے Army Dog Kent کو بعد از مرگ دیا جانا شامل ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے امتیازی خدمات کیلئے صدر کے پولیس میڈل اور شاندار خدمات کیلئے پولیس میڈل کو بھی منظوری دی ہے۔

پولیس، آگ بجھانے کے محکمے، ہوم گارڈز اور سوِل ڈیفنس اور اصلاحی خدمات سے متعلق محکمے کے ایک ہزار 37 اہلکاروں کو یوم آزادی کے موقع پر شجاعت اور خدمات کے میڈلز سے نوازا گیا ہے۔ تلنگانہ پولیس کے ہیڈکانسٹبل Chaduvu Yadaiah کو شجاعت کیلئے صدر کے میڈل سے سرفراز کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 213 اہلکاروں کو بہادری کے میڈل دئیے گئے ہیں۔ اس نے بتایا کہ امتیازی خدمات کیلئے صدر کے 94 میڈلز میں سے 75 پولیس سروس کو، 8 فائر سروس کو، 8 سوِل ڈیفنس اور ہوم گارڈز کو اور تین اصلاحی خدمات کو دئیے گئے ہیں۔ 729 اہلکاروں کو شاندار خدمات کے لئے میڈلز سے نوازا گیا ہے۔ x

جموں و کشمیر پولیس نے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر شجاعت اور شاندار خدمات کیلئے 50 میڈل حاصل کئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مرکزی وزارتِ داخلہ کی جانب سے آج اعلان کردہ ایوارڈ پانے والوں کی فہرست میں جموں و کشمیر پولیس کے 50 اہلکار شامل ہیں۔ دو پولیس افسروں امتیاز حسین میر (ایس ایس پی) اور جوگیندر سنگھ (ایس ایس پی) کو امتیازی خدمات کیلئے President میڈل دیئے گئے ہیں، جبکہ جموں و کشمیر پولیس کے 31 اہلکاروں کو شجاعت کیلئے اور 17 کو شاندار خدمات کیلئے میڈل دیئے جائیں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں