صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ مویشی ملک کی دیہی معیشت اور دیہی کنبوں کی آمدنی میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ صدر جمہوریہ آج راشٹرپتی بھون سے ورچوئل وسیلے سے قومی ڈیری ترقیاتی بورڈ کے ایک اقدام اڈیشہ ریاستی امدادِ باہمی، دودھ کی پیداوار کرنے والوں کی فیڈریشن (OMFED) کیلئے گائے پالن، گفٹ ملک اور منڈی تک رسائی کے ایک پروگرام کا افتتاح کر رہی تھیں۔
صدر جمہوریہ نے اعلیٰ نسل کی مویشی پروری کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے پالیسی اقدامات سمیت متعدد اقدامات کو اجاگر کیا۔
Site Admin | January 13, 2025 9:48 PM