صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار مصنوعی ذہانت کو اعلیٰ تعلیم میں شامل کرنے کیلئے سرگرمی کے ساتھ اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج رانچی میں تیسرے پہر برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی Platinum جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کے نتیجے میں مستقبل میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہوں گی۔
صدرِ جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کا عہد اور اُن کا جوش و خروش وکست بھارت بنانے میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ لڑکیاں بھی ریاضی، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور سائنس کے شعبوں میں پیچھے نہیں ہیں۔ محترمہ دروپدی مرمو نے برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مالا مال ورثے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِس ادارے نے جدت طرازی اور تعلیم کے میدان میں اپنی شاندار مہارت کے 70 سال پورے کئے ہیں۔ صدرِ جمہوریہ دو روزہ دورے پر کَل رانچی پہنچی تھیں۔ x