ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 6, 2025 9:47 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں پنچایتی راج ادارے اہم رول ادا کررہے ہیں

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا ہے کہ حکومت درجِ فہرست قبائل سمیت معاشرے کے سبھی طبقات کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے۔ راشٹرپتی بھون میں مختلف ریاستوں کے پنچایتی راج اداروں کے درجِ فہرست قبائل کی خواتین نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ پنچایتی راج ادارے بھارتی جمہوریت کی مضبوط بنیاد رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پنچایتی راج ادارے بنیادی سطح پر حکمرانی اور سماجی ترقی کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ان اداروں نے خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کیلئے بیشتر ریاستوں نے ریزرویشن کی حد کو بڑھا کر 50 فیصد تک کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں