ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 11, 2025 9:40 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت، تعلیم، تحقیق، حفظانِ صحت اور یونانی نظامِ طب کے تحت ادویات کی تیاری کے معاملے میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت آج تعلیم، تحقیق، حفظانِ صحت اور یونانی نظامِ طب کے تحت ادویات کی تیاری کے معاملے میں دنیا بھر میں ایک سرکردہ مقام رکھتا ہے۔ آج شام نئی دلّی میں یونانی کے دن کے موقع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج یونانی نظامِ طب، یونان اور وسطی ایشیا کے ملکوں میں اُتنا استعمال نہیں کیا جاتا، جتنا بھارت میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یونانی طبی نظام سے وابستہ محققین اور ڈاکٹرس، جدید طور طریقوں اور ٹیکنالوجی کے مفید پہلوؤں کو اپنا رہے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک نے صحت کے حوالے سے ایک جامع نقطہئ نظر اپنایا ہے اور مناسب احترام دے کر مختلف طبی نظام کو با اختیار بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی صحت پالیسی 2017 کے تحت یونانی سمیت آیوش طبی نظام کو مرکزی دھارے میں لانے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی نظامِ ادویہ کیلئے قومی کمیشن کی رہنمائی میں بہت سے یونانی طبی تعلیمی اداروں میں مطالعات اور تحقیق کا عمل جاری ہے۔ اِن اداروں میں MD اور Ph.D پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔ ہر سال 11 فروری کو مشہور یونانی معالج، ماہر تعلیم اور مجاہد آزادی حکیم اجمل خاں کی یومِ پیدائش کے موقع پر یونانی کا دن منایا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں