September 2, 2024 9:51 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت کی ترقی میں امدادِ باہمی کے شعبے کا تعاون بے مثال ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت کی ترقی میں امدادِ باہمی کے شعبے کا تعاون بے مثال ہے۔ صدرِ جمہوریہ آج سہ پہر کولہا پور کے Warananagar میں خواتین کے شری Warana امدادِ باہمی گروپ کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہارِ خیال کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار اور صنعت نے اقتصادی ترقی میں ایک کلیدی رول ادا کیا ہے لیکن ملک کی ترقی میں امدادِ باہمی شعبے کا رول بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ Lijjat Papad اور Amul امدادِ باہمی کے شعبے کی کامیابی کی بہترین مثالیں ہیں۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو مہاراشٹر کے تین روزہ دورے پر آج کولہا پور پہنچیں۔ گورنر C.P رادھا کرشنن نے کولہا پور پہنچنے پر صدرِ جمہوریہ کا خیرمقدم کیا۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کَل پونے میں Symbiosis International Deemed یونیورسٹی کے 21 ویں جلسہئ تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب کریں گی۔ اِس کے علاوہ، محترمہ دروپدی مرمو ممبئی میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی صدسالہ تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں