ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 30, 2024 9:46 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک میں حفظانِ صحت تک رسائی کو بڑھانے میں حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار ملک میں حفظان صحت کی سہولیات کو بڑھانے کیلئے لگاتار کوششیں کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے نفاذ سے خواتین کیلئے حفظانِ صحت تک رسائی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ صدرجمہوریہ آج نئی دلّی میں اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کے تقسیم اسناد کی دسویں تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ حفظانِ صحت کیلئے ایک بہتر نظام کی تشکیل کیلئے پچھلے دس سالوں میں سرکار کے ذریعے کئے گئے کاموں کو اجاگر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ میڈیکل کالجوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے اور MBBS اور PG کی سیٹیں بھی دوگنی ہوگئی ہیں۔صدر جمہوریہ نے اِس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ سرکار کے ذریعے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے آنے والے سالوں میں وسیع پیمانے پر حفظانِ صحت کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔ ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہرکسی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ڈاکٹر مریضوں کی جان بچانے کیلئے ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔صحت کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے بھی اِس موقع پر اجتماع سے خطاب کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں