صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں معذور افراد کے بین الاقوامی دن 2024 کے موقع پر، معذور افراد کو بااختیار بنانے کیلئے 33 معذور افراد اور اداروں کو اُن کی غیرمعمولی کارکردگی کیلئے قومی ایوارڈس عطا کئے۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ اِس ایوارڈ کے فاتحین معاشرے کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر ابھرکر سامنے آرہے ہیں۔ صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈس ملک بھر میں معذور افراد کو تحریک دینے اور انہیں طاقتور بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔ صدرِ جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ اِن لوگوں کو دیکھ کر دیگر افراد اور ادارے بھی معذور افراد کو بااختیار بنانے کی سمت میں کام کرنے کیلئے آگے بڑھیں گے۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ آج کے یہ ایوارڈ فاتحین لوگوں کیلئے تحریک حاصل کرنے کا ذریعہ بھی بنیں گے۔ صدرِ جمہوریہ نے معذور افراد کیلئے ہمہ گیر رسائی فراہم کرنے میں Sugamya بھارت ابھیان کے رول کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے سبھی کو یاد دلایا کہ معذور افراد ہمدردی نہیں بلکہ قدر شناسی چاہتے ہیں۔ اِس موقع پر سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وِریندر کمار بھی موجود تھے۔
Site Admin | December 3, 2024 2:31 PM