صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت کی دفاعی صلاحیتیں عالمی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں، جو اختراع اور خود کفالت کے اُس کے عہد پر مبنی ہیں۔ صدرِ جمہوریہ تمل ناڈو کے ویلنگٹن میں دفاعی افواج کے اسٹاف کالج میں کلیدی خطاب کررہی تھیں۔ عالمی دفاعی صلاحیت میں بھارت کے بڑھتے اثر و رسوخ کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے مسلح افواج میں خواتین کی موجودگی کی ستائش کی۔ انہوں نے سیاچن کے اپنے دورے کو بھی یاد کیا، جو دنیا کا سب سے اونچا میدان جنگ ہے، جہاں خواتین فوجی اہلکار سخت ترین صورتحال میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ بھارت کے فوجی اہلکاروں کے ملک مقدم کے جذبے اور اُن کے کنبوں کی قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ نے اُن کے پختہ عزم کو تسلیم کیا۔
انہوں نے دفاعی شراکت دار کے طور پر بھارت کی معتبریت کو بھی اجاگر کیا، جو 100 سے زیادہ ممالک کو دفاعی ساز و سامان برآمد کررہا ہے۔
اِس سے قبل صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے دفاعی افواج اسٹاف کالج میموریل میں گلہائے عقیدت نذر کئے اور تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں سے بات چیت کی۔ x