August 21, 2024 9:49 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے دور دراز کے علاقوں میں انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی کے تناظر میں آن لائن روزگار کی ستائش کی ہے

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے دور دراز کے علاقوں میں انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی کے تناظر میں آن لائن روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال پائیدار ترقی اور مفادِ عامہ کیلئے کیا جانا چاہیئے کیونکہ اِس کا غلط استعمال تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ صدرِ جمہوریہ آج ہریانہ کے فرید آباد میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی JC Bose یونیورسٹی کے تقسیمِ اسناد کے پانچویں جلسے کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ سردست پوری دنیا چوتھے صنعتی انقلاب کے دور سے گزر رہی ہے اور بھارت دستیاب موقعوں سے فائدہ اٹھانے اور اِس کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں