صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے اڈیشہ کے میور بھَنج ضلعے کے Bangiriposi میں تین نئی ریلوے لائنوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔ انہوں نے 86 کلومیٹر طویل Bangiriposi-Gorumahisani ریل لائن کا سنگِ بنیاد رکھا، جس سے اڈیشہ کے میور بھَنج ضلعے میں آمد و رفت میں بہتری آئے گی۔ اِس پروجیکٹ پر 2 ہزار 549 کروڑ روپے صرف ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اِس کے مکمل ہوجانے سے بار برداری اور مسافروں کی آمد و رفت میں سہولت پیدا ہوگی اور علاقائی اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 106 کروڑ روپے کی لاگت سے 82 کلومیٹر طویل Badampahar – Kendujhargarh ریلوے لائن بھی بنائی جائے گی۔
60 کلومیٹر طویل Buramara – Chakulia ریلوے لائن اڈیشہ کے میور بھَنج اور جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم ضلعے کو جوڑے گی۔ اِس ریلوے لائن پر ایک ہزار 639 کروڑ روپے خرچ ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اِن ریلوے لائنوں کے بن جانے سے مقامی لوگوں کو زبردست فائدہ پہنچے گا، جو موثر ریل رابطے سے محروم تھے۔ x