صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج گرو تیغ بہادر کے شہیدی دِوس کے موقع پر، انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ گرو تیغ بہادر ایک زبردست روحانی پیشوا اور ایک سچے محب وطن تھے، جنہوں نے اتحاد اور محبت کو فروغ دیا اور انصاف اور سچائی کیلئے لڑنے کی خاطر عوام کی حوصلہ افزائی کی۔ صدرِ جمہوریہ مرمو نے سبھی ہموطنوں، خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ گرو تیغ بہادر جی کی زبردست قربانیوں اور اُن کی غیر معمولی تخلیق کے بارے میں جانیں۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اُن کی تعلیمات کو اپنائیں اور اپنی زندگیوں میں اُن کے عظیم نظریات اور خیالات پر عمل کریں۔
نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے بھی گرو تیغ بہادر جی کے شہیدی دِوس کے موقع پر، انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نائب صدرِ جمہوریہ نے، انہیں ہمت اور بے لوث قربانی کی ایک اعلیٰ مثال قرار دیا۔ ڈاکٹر دھنکھڑ نے انسانی عظمت اور وقار اور عام بھائی چارے کو فروغ دینے میں گرو تیغ بہادر جی کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ نائب صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ اُن کی انسانیت کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں غیر متوازی قربانی آنے والی نسلوں کیلئے تحریک کا ایک تاحیات وسیلہ رہے گا۔ x