صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں 2024 کے قومی کھیل ایوارڈس عطا کئے۔ شطرنج کے عالمی چمپئن ڈی گوکیش، پیرس اولمپک میں دو تمغہ جیتنے والی منوبھاکر، مردوں کے بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور پیرس پرالمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پروین کمار کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ پیرا شوٹنگ کے کوچ سبھاش رانا، شوٹنگ کوچ دیپالی دیش پانڈے، ہاکی کوچ سندیپ ساگوان، بیڈمنٹن کوچ ایس مرلی دھرن اور فٹبال کوچ Armando Agnelo Colaco کو درونا چاریہ ایوارڈ دیئے گئے۔ 32 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Site Admin | January 17, 2025 9:55 PM