صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں ملک بھر کے مختلف اسکولوں کے بچوں کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا۔ تعلیم کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 16 ریاستوں کے سرکاری اسکولوں کے 180 سے زیادہ طلباء نے صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کی۔ اُس نے مزید بتایا ہے کہ بچوں کو امرت اُدیان کا ایک Tour بھی کرایا گیا۔ تعلیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے طلباء کو نیک خواہشات پیش کرنے اور انہیں رہنمائی فراہم کرنے کیلئے صدرِ جمہوریہ کے تئیں اپنے تشکر کا اظہار کیا۔ x
Site Admin | August 19, 2024 9:58 PM