ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 20, 2024 3:19 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو منگل کے روز نئی دلّی میں 2023 کے پانچویں قومی Water ایوارڈز عطا کریں گی

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو منگل کے روز نئی دلّی میں 2023 کے پانچویں قومی Water ایوارڈز عطا کریں گی۔ جَل شکتی محکمے کی مرکزی وزارت نے 9 زمروں میں 38 فاتحین کا اعلان کیا ہے۔ اِن میں بہترین ریاست، ضلع، گاؤں، پنچایت، شہری مقامی ادارہ، انجمن اور بہترین Civil سوسائٹی شامل ہے۔

بہترین ریاست کے زمرے میں اوّل انعام اڈیشہ کو، دوسرا اتر پردیش کو اور تیسرا گجرات اور پدوچیری کو مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ ایک توصیف نامے، ٹرافی اور بعض زمروں میں نقد انعام پر مشتمل ہوتا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ قومی Water ایوارڈس کے تحت جَل سَمرِدھ بھارت کے سرکار کے نظریے کی تکمیل میں ملک بھر میں مختلف افراد اور اداروں کے اچھے کام اور اُن کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں