صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سات اپریل سے 10 اپریل 2025 تک پرتگال اور سلوواکیا کا دورہ کریں گی۔ وزارتِ خارجہ میں مغربی امور کے سکریٹری تَنمے لال نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صدرِ جمہوریہ اپنی ہم منصب صدر Marcelo Rebel de Sousa سے ملاقات کریں گی اور وفد کی سطح کی بات چیت کریں گی۔
صدرِ جمہوریہ، پرتگال کے وزیر اعظمLuis Montenegro اور قومی اسمبلی کے صدرJose Pedro Aguiar-Branco سے بھی ملاقات کریں گی۔
صدرِ جمہوریہ سلوواکیا کے صدر Peter Pellegrini اور وزیر اعظم Robert Fico کے ساتھ باہمی میٹنگ بھی کریں گی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا پرتگال دورہ 27سال کے وقفے کے بعد ایسے وقت میں ہورہا ہے جب بھارت اور پرتگال اپنے سفارتی تعلقات کے دوبارہ قیام کے پچاس سال مکمل کررہے ہیں۔ بھارت اور پرتگال کے تاریخی اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات ہیں، جو برسوں میں ترقی پاکر جدید اور درخشاں ساجھیداری میں بدل گئے ہیں۔ صدر جمہوریہ کا دورہ، بھارت کے پرتگال کے ساتھ بڑھتے تعلقات کو تقویت دے گا۔
صدر جمہوریہ مرمو، سلوواکیہ کا بھی دورہ کریں گی۔ بھارتی صدرکا 29 سال میں سلوواکیہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ صدرجمہوریہ کے سرکاری دورے سے بھارت کے پرتگال اور سلوواکیہ سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور مستحکم بنانے کا موقع ملے گا۔ ساتھ ہی بھارت اور یوروپی یونین تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔