صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے یہودیوں کے نئے سال Rosh Hashanah کے مقدس موقع پر یہودی برادری کو مبارکباد دی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدرِ جمہوریہ نے اسرائیل اور پوری دنیا میں تمام یہودی برادری کے ساتھ اسرائیل کے صدر Isaac Herzog کے تئیں نیک خواہشات ظاہر کی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم Benjamin نیتن یاہو، اسرائیل کی عوام اور یہودی برادری کے تئیں نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ نیا سال ہر ایک کی زندگی میں امن، امید اور اچھی صحت لے کر آئے گا۔ x