صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو، اُن کے 74 ویں یومِ پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ جناب مودی نے اپنی شخصیت اور کام کے ذریعے ملک کے وقار اور خوشحالی میں اضافہ کیا ہے۔
صدرِ جمہوریہ نے یہ بھی دعا کی کہ اُن کی اختراعی کوششوں اور ’ملک پہلے‘ کے نظریے کے ساتھ بھارت مزید ترقی کرے گا۔
نائب صدر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ دو دہائیوں میں اپنی گورننس کے ذریعے اور ایک دہائی میں وزیر اعظم کے طور پر، انہوں نے ملک کے وقار کو جلاء بخشی ہے۔x