September 1, 2024 3:05 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں سپریم کورٹ کے نئے پرچم اور نشان کی نقاب کشائی کرنے والی ہیں

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں سپریم کورٹ کے نئے پرچم اور نشان کی نقاب کشائی کرنے والی ہیں۔ وہ ضلع عدلیہ کی قومی کانفرنس کے اختتام پر خطاب بھی کریں گی۔ اِس دو روزہ کانفرنس کا اہتمام سپریم کورٹ نے کیا ہے۔ کَل کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ خواتین کے خلاف زیادتیاں اور بچوں کی سلامتی، معاشرے کیلئے بہت تشویش کی بات ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ خواتین کی سلامتی کیلئے ملک میں کئی سخت قوانین بنائے گئے ہیں لیکن انہیں اور زیادہ فعال بنانے کی ضرورت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں