صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے راجستھان کا دو روزہ دورہ شروع کررہی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران صدر جمہوریہ کَل اُدے پور میں موہن لال Sukhadia یونیورسٹی کی 32 ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
کَل صدر جمہوریہ صفائی ستھرائی اور صحت مند معاشرے کیلئے روحانیت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گی، جس کا اہتمام ماؤنٹ آبو میں Parjapita برہما کماریز ایشوریہ وِشوا ودیالیہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ اُسی روز صدر جمہوریہ آدی گورو سمّان سمارو میں بھی موجود رہیں گی، جس کا اہتمام راجستھان سرکار کی طرف سے کیا گیا ہے۔×