ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 30, 2025 3:07 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے سال کے روایتی تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

آج ملک کے مختلف حصوں میں نئے سال کے روایتی تہوار چیتر سُکلادی، اُگادی، Gudi Padava، Cheti Chand، Navreh اور Sajibu Cheiraoba منائے جارہے ہیں۔ آج ہی چیتر نو راترے کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ یہ تہوار، جو موسمِ بہار کی آمد کے موقع پر منائے جاتے ہیں، نئے سال کے آغاز کی عکاسی کرتے ہیں اور بھارت کی شاندار ثقافتی گوناگونیت میں اتحاد کی علامت بھی ہیں۔

نائب صدرِ جگدیپ دھنکھڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار پورے بھارت میں الگ الگ ناموں سے جانے جاتے ہیں اور یہ روایتی نئے سال کے آغاز کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، سبھی لوگوں کی تندرستی اور خوشحالی کیلئے پرارتھنا کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ Nav Samvatsar کا موقع لوگوں کی زندگی میں نیا جوش اور ولولہ لائے گا اور ایک ترقی یافتہ بھارت کیلئے اجتماعی عزم کو تقویت بخشے گا۔

نو راترے کے پوِتر موقع پر آکاشوانی کا یو ٹیوب چینل ”آرادھنا“ کئی خصوصی پروگرام پیش کررہا ہے۔ یہ سلسلہ چھ اپریل تک جاری رہے گا۔ مذکورہ چینل کے پروگراموں سے سامعین کیلئے ایک منفرد روحانی تجربے کا احساس پیدا ہوسکے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں