August 5, 2024 9:47 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، فِجی کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران فِجی کے اپنے ہم منصب William Katonivere کے ساتھ باہمی ملاقات کریں گی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کَل فجی کی راجدھانی Suva پہنچیں گی اور سرکاری میٹنگوں میں حصہ لیں گی۔ صدر جمہوریہ مرمو فجی کے صدر کے ساتھ باہمی میٹنگ کریں گی اور وہاں کے پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے Suva پہنچنے پر فجی کی فوج اُنہیں گارڈ آف آنر دے گی۔ گرانڈ پیسفک ہوٹل میں روایتی طور پر اُن کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ صدر جمہوریہ، وہاں کے صدر William Kantonivere کے ساتھ ایک باہمی میٹنگ کریں گی اور بعد میں 11 بجے دن میں فجی کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔ دوپہر کے بعد صدر جمہوریہ فجی کے وزیراعظم Sitiveni Rabuka کے ساتھ باہمی میٹنگ کریں گی۔ فجی نے 100 بیڈ پر مشتمل سپر اسپیشلیٹی اسپتال اور Suva میں بھارتی ہائی کمیشن کے چانسری اور ثقافتی مرکز کمپلیکس کے پروجیکٹ دستاویز کی رسمی تبادلے میں صدر جمہوریہ موجود ہوں گی۔ شام میں صدر جمہوریہ بھارتی برادری کے ساتھ ایک کمیونٹی استقبالیہ میں شامل ہوں گی اور بعد میں Suva کے مہاتما گاندھی ہائی اسکول میں مہاتما گاندھی کے مجسّمے پر گلہائے عقیدت پیش کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں