ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 15, 2024 2:53 PM

printer

صدرِ جمہوریہ، نائب صدرِ جمہوریہ اور وزیر اعظم نے اونم کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے اونم کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ اونم کا تہوار، کیرالہ کی مالا مال وراثت اور روایات کا جشن منانے کا ایک موقع ہے۔   انہوں نے کہا کہ یہ تہوار، فصل کی کٹائی کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ خوشحالی کا یہ تہوار، سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے عوام کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ اونم کا تہوار، مالا مال روایات کے توسط سے برادریوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اونم کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے سبھی جگہ امن، خوشحالی اور     صحت و تندرستی کیلئے دعا کی۔

جناب مودی نے کہا کہ اونم کے موقع پر ملیالی برادری، پوری دنیا میں جوش و خروش کے ساتھ کیرالہ کی مالا مال وراثت کا جشن مناتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں