صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نیوزی لینڈ کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج آکلینڈ پہنچی ہیں۔ وہ گورنر جنرل Dame Cindy Kiro کی دعوت پر نیوزی لینڈ کا دورہ کررہی ہیں اور 8 برس بعد یہ صدارتی دورہ ہورہا ہے۔ صدرجمہوریہ کے نیوزی لینڈ کے دورے میں آئندہ دو دنوں میں وسیع تر معاملات کا احاطہ کیا جائے گا۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو گورنر جنرل Dame Cindy Kiro اور وزیراعظم Christopher Luxon سے دو طرفہ میٹنگیں کریں گی۔ صدرجمہوریہ ویلنگٹن میں تعلیم سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گی جس میں بھارت مہمان اعزازی ہے۔ وہ آکلینڈ میں وہاں آباد بھارتی آبادی سے بات چیت بھی کریں گی۔ اُن کے اس دورے سے کئی شعبوں میں بڑھتے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔
Site Admin | August 7, 2024 2:20 PM