ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 20, 2024 9:45 AM

printer

صدرجمہوریہ رانچی میں زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکنڈری ایگریکلچر کی صدسالہ تقریبات سے خطاب کریں گی۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج رانچی میں Namkum کے مقام پر زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل ICAR کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکنڈری Agriculture کی صدسالہ تقریبات سے خطاب کریں گی۔ جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار، مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان اور سنجے سیٹھ اور ریاست کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

صدر جمہوریہ اس انسٹی ٹیوٹ کے موجودہ اور سابق سائنسدانوں سے تحقیق واختراع کے بارے میں گفتگو کریں گی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ پہلے انڈین LAC ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نام سے جانا جاتاتھا۔ اس انسٹی ٹیوٹ کی اختراعات سے 100 کروڑ روپے کی اضافی آمدنی ہوئی اور ملک بھر میں LAC پیداوار کو استحکام ملا۔ توقع ہے کہ اس تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، سائنس داں اور 8 سے 10 ہزار کسان ورچوئل طریقے سے شرکت کریں گے۔ صدر جمہوریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکنڈری ایگری کلچر – ICAR کے قیام کے 100 سال پورے ہونے کی یاد میں خصوصی ڈاک کَور اور ڈاکٹ ٹکٹ جاری کریں گی۔ صدر جمہوریہ انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے حصے کے طور پر پودھے بھی لگائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں