صدرجمہوریہ دروپدی مرمو دو دن کے سرکاری دورے پر آج Fiji کے Nadi پہنچی۔ بھارت کے صدرجمہوریہ کا فجی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ فجی کے نائب وزیراعظم Villiame Gavoka اور فجی میں بھارت کے ہائی کمشنر P.S Karthigeyan نے اُن کا استقبال کیا۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کل اور سات اگست کو Suva اور Nadi میں سرکاری سطح کے رابطوں میں شرکت کریں گی۔ صدرجمہوریہ فجی کے صدر Williame Katonivere اور وزیراعظم Sitiveni Rabuka کے ساتھ باہمی میٹنگیں کریں گی۔ وہ فجی کی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گی۔ صدرجمہوریہ Suva گاندھی میمورئیل کالج کا دورہ کریں گی اور Nadi میں شری شیو سبرامنیا سوامی مندر بھی جائیں گی۔ اس دورے کا مقصد جزیرہ نما ملک کے ساتھ تاریخی رشتوں کو فروغ دینا ہے۔