صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں اُتکل Keshari ڈاکٹر ہرے کرشن مہتاب کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر ہرے کرشن مہتاب کی 125ویں جینتی کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے، صدرِ جمہوریہ نے ڈاکٹر مہتاب کے اعزاز میں ایک خصوصی یادگاری ٹکٹ اور ایک سکّہ جاری کرنے کا موقع حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ انہیں ڈاکٹر ہرے کرشن مہتاب کی تحریروں اور تقاریر سے ہمیشہ ہی تحریک حاصل ہوئی ہے۔ ڈاکٹر ہرے کرشن مہتاب 21 نومبر 1899 میں اڈیشہ کے Agarpara میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ بھارتی تاریخ میں متعدد صلاحیتوں کے مالک تھے اور نامور رہنما تھے۔ انہیں ایک مجاہد آزادی، سیاست داں، تاریخ داں، مصنف، سماجی مصلح اور صحافی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر مہتاب کو ان کے مصمم اور مضبوط ارادوں اور بااثر شخصیت کیلئے بھی یاد رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہیں ریاست کے ایک عظیم رہنما کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج شام دو روزہ دورے پر تلنگانہ پہنچیں گی۔ صدرِ جمہوریہ آج شام ایک مذہبی چینل کے ذریعے منعقد کئے گئے Koti Deepotsavam میں شرکت کریں گی۔ صدرِ جمہوریہ کَل صبح چوتھے بین الاقوامی فیسٹیول لوک منتھن کا بھی باضابطہ طور پر افتتاح کریں گی۔صدرِ جمہوریہ حیدرآباد میں اپنے دورے کے دوران راجا بھون میں ایک تقریر کریں گی۔ اِس دوران سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج صبح لوک منتھن میں نمائش اور ثقافتی پروگراموں کا افتتاح کیا۔ مختلف ریاستوں کے گورنر، مرکزی وزراء، دانشور اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اس چار روزہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ RSS سربراہ موہن بھاگوت بھی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ x