صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کے پیشگوئی کرنے والے نظام کو خامیوں سے پاک اور زیادہ درست بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ قدرتی آفات کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصانات کو کم کیا جا سکے۔ آج راشٹرپتی بھون میں قومی جیو سائنس ایوارڈس عطا کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ملک کے مختلف حصوں میں مٹی کے تودے کھسکنے اور سیلاب جیسی قدرتی آفات سے ہونے والے جانی نقصان کا ذکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زمینی تودے کھسکنے کے بارے میں پیشگوئی کرنے والا مرکز، کولکاتہ میں قائم کیا جا رہا ہے تاکہ مٹی کے تودے کھسکنے کے اندیشے والی تمام ریاستوں کے لیے پہلے سے وارننگ بلیٹن جاری کیا جا سکے۔
صدر جمہوریہ نے 12 زمروں میں 21 جیو سائنس دانوں کو نیشنل جیو سائنس ایوارڈز عطا کیے۔
Site Admin | August 20, 2024 9:34 PM
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کے پیشگوئی کرنے والے نظام کو خامیوں سے پاک اور زیادہ درست بنانے کی ضرورت پر زور دیا
