August 20, 2024 3:12 PM

printer

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کے پیشگوئی نظام کو مکمل اور زیادہ درست بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے.

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کے پیشگوئی نظام کو مکمل اور زیادہ درست بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ قدرتی آفات کی وجہ سے ہونے والی جانی اتلاف کو کم کیا جا سکے۔

 آج راشٹرپتی بھون میں قومی جیو سائنس ایوارڈس عطا کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ملک کے مختلف حصوں میں مٹی کے تودے کھسکنے اور سیلاب جیسی قدرتی آفات سے ہونے والی جانی اتلاف کا ذکر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہNational Landslide Forecasting Centre کولکاتہ میں قائم کیا جا رہا ہے تاکہ مٹی کے تودے کھسکنے کے شکار تمام ریاستوں کے لیے قبل از وقت وارننگ بلیٹن جاری کیا جا سکے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے معدنیات کی پیداوار میں خود کفیل بنانا  ضروری ہے۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کی جانے والی اصلاحات اور اختراعات نہ صرف اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہی ہیں بلکہ ماحولیاتی تحفظ کو بھی فروغ دے رہی ہیں۔

صدر جمہوریہ نے 12 زمروں میں 21 جیو سائنس دانوں کو نیشنل جیو سائنس ایوارڈز عطا کیے۔ نیشنل جیو سائنس ایوارڈ، ارضیاتی سائنسز کے شعبے میں سب سے قدیم اور سب سے باوقار قومی ایوارڈز میں سے ایک ہے، جسے کانکنی کی وزارت کی طرف سے 1966 میں قائم کیا گیا تھا۔

 ان ایوارڈز کا مقصد جیو سائنسز معدنی دریافت اور کھوج، کانکنی ٹیکنالوجی اور معدنیات سے فائدہ اٹھانے اور بنیادی ارضیات کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں اور نمایاں خدمات کے لیے افراد اور ٹیموں کو اعزاز دینا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں