صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے لداخ میں سیاچن بیس کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں افسروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے انتہائی خراب موسمی حالات میں ملک کا تحفظ کرنے والے بہادر فوجیوں کی خدمات کو سراہا۔ انھوں نے وہاں تعینات فوجیوں کے ارکان خاندان اور رشتے داروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے سیاچن بیس وار یادگار پر جنگی سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدرجمہوریہ مرمو سیاچن جانے والی تیسری صدر جمہوریہ ہیں۔ اِس سے پہلے جناب اے پی جے عبدالکلام اور جناب رامناتھ کووند بھی صدر کی حیثیت سے وہاں جاچکے ہیں۔ x
Site Admin | September 26, 2024 3:15 PM