ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 13, 2024 1:50 PM

printer

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ترقی یافتہ بھارت کے نظریئے کو حاصل کرنے کیلئے گاؤوں کی ترقی پر زور دیا ہے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کی ترقی سے نہ صرف ہماری ثقافت کو فروغ ملتا ہے بلکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ صدرجمہوریہ مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے تین روزہ دورے پر ہیں۔
انھوں نے مرکز کے زیر انتظام اِس علاقے میں اسپورٹ اِیرینا اور Zanda Chowk اسکول اور گیم زون کے فیز دو سمیت کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے دمن اور دیو اور دادرا نگر حویلی کی انتظامیہ کی جانب سے سیاحت، تعلیم اور علاقے میں صنعتی ترقی کے شعبے میں کوششوں کی تعریف کی۔

صدرجمہوریہ نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ ترقی یافتہ بھارت کے نظریئے کو حاصل کرنے کیلئے گاؤوں کی ترقی بھی ضروری ہے۔ صدرجمہوریہ نے اِس بات کی بھی توثیق کی کہ مرکزی حکومت قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے پابند عہد ہے۔
اِس سے قبل صدرجمہوریہ نے Silvassa میں نمو طبی تعلیم اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ بعد میں صدرجمہوریہ Diu میں INS Khukhri پر بھی جائیں گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں