ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 5, 2024 9:50 AM

printer

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو تین ملکوں فجی، نیو زیلینڈ اور تمورلیستے کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تین ملکوں، فِجی، نیو زیلینڈ اور تِمورلیستے کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔ وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں آج سے 7 اگست تک فجی کا دورہ کریں گی۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی رشتوں کو مزید بڑھاوا ملے گا۔ اپنے دورے میں صدر مرمو فجی کے صدر Katonivere اور وزیراعظم Sitiveni Rabuka سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گی۔  صدر مرمو، فجی کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی اور وہاں آباد بھارت نژاد افراد سے بات چیت کریں گی۔ بھارت، فجی کا ایک مضبوط ترقیاتی شراکت دار رہا ہے۔

صدر مرمو اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں 8 اور 9 اگست کو نیو زیلینڈ جائیں گی۔ وہ گورنر جنرل Cindy Kiro سے دو طرفہ ملاقات کریں گی اور وزیراعظم Christopher Luxon سے بھی ملیں گی۔ صدر جمہوریہ، ویلنگٹن میں تعلیم سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس اور آکلینڈ میں بھارتی باشندوں سے خطاب کریں گی۔ اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں صدر مرمو 10 اگست کو Timor-Leste جائیں گی اور صدر Jose Ramos Horta سے دوطرفہ ملاقات کریں گی۔ تمورلیستے کے وزیراعظم Kay Rala Xanana Gusmao، صدر مرمو سے ملاقات کریں گے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                                            V-C Sri Sai -Prez Visit

صدر جمہوریہ ہند کا  FIJI اور Timor Leste کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ایک ہفتے کے دورے میں، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ان ملکوں کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور انھیں وسعت دینے کی خاطر باہمی بات چیت کریں گی۔ اِس کے علاوہ ان تین ملکوں میں بھارتی برادری کے ساتھ بات چیت بھی اس دورے کا ایک اہم حصہ ہوگا۔اس دورے سے ان ملکوں کے ساتھ بھارت کے تاریخی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور بھارت کی مشرق نواز پالیسی کا اعادہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں