ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 14, 2024 2:40 PM

printer

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو الجیریا کے اپنے ہم منصب عبدالماجد Tebboune کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کرنے والی ہیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، آج الجیریا کی قیادت کے ساتھ مختلف باہمی میٹنگیں کریں گی اور الجیریا-بھارت اقتصادی فورم سے خطاب کریں گی۔ صدر جمہوریہ الجیریا، موریتانیہ اور ملاوی کے اپنے تین ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں الجیریا کی راجدھانی Algiers میں ہیں۔ اُن کے اس دورے میں افریقی ممالک کے ساتھ موجودہ دوستانہ اور قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے بھارت کے عزم پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 16 اکتوبر کو موریتانیہ اور آخری مرحلے میں 17 سے 19 اکتوبر تک ملاوی کا دورہ کریں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں