ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 8, 2024 5:15 PM

printer

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دِلی میں قومی فلم ایوارڈس عطا کررہی ہیں ۔ سرکردہ اداکار متھن چکرورتی کو داداصاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلّی میں سال 2022 کیلئے 70ویں قومی فلم ایوارڈس عطا کررہی ہیں ۔

اِس موقع پر آزمودہ کار اداکار متھُن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا، جو سینما کے شعبے میں اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ فلمسازی، کہانی بیان کرنے اور اداکاری میں مہارت کے لیے مختلف زمروں کے تحت سال 2022 کے لیے 70 ویں فلم ایوارڈس عطا کیے جائیں گے۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ Rishab Shetty کو کنڑ فلم Kantara میں اُن کی شاندار اداکاری کیلئے دیا جائے گا، جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ تمل فلم Thiru-chitram-balam کیلئے Nithya Menen کو اور گجراتی فلم کَچھ ایکسپریس کیلئے Manasi Parekh کو دیا جائے گا۔

سینما سے متعلق بہترین کتاب کا ایوارڈ کشور کمار کو دیا جائے گا۔

بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ ملیالم فلم Aattam کو، جبکہ بہترین غیر فیچر فلم کا ایوارڈ Ayena کو دیا جائے گا۔

موسیقی کے زمرے میں Arijit Singh کو بہترین مرد گلوکار کا ایوارڈ، جبکہ Bombay Jayashri کو بہترین خاتون گلوکارہ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

KGF-2، Brahmastra اور Aparajito سمیت متعدد اہم فلموں کا بھی اعتراف اُن کے گرانقدر تعاون کیلئے کیا جائے گا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں