صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اوڈیشہ کا چار روزہ دورہ کریں گی جو آج سے شروع ہورہا ہے۔ صدر جمہوریہ بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بال بھدر، دیوی سوبھدرا اور بھگوان سدرشن کی دنیا بھر میں مشہور یاترا کو دیکھنے کے لیے اپنے آبائی ریاست کا دورہ کررہی ہیں جو پُری کے مقدس ساحلی شہر میں کَل منعقد ہوگی۔
راشٹرپتی بھون کے مطابق محترمہ مرمو بیجوپٹنائک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے سے پہنچنے کے فوراً بعد آج شام بھونیشور میں Utkalamani Pandit Gopabandhu Das کی 96 ویں برسی میں شرکت کریں گی۔
محترمہ مرمو کا بھونیشور میں تاریخی Udayagiri اور Khandagiri گپھاؤں کا دورہ کرنے کا بھی پروگرام ہے۔ محترمہ مرمو پیر کے روز آرٹ اینڈ کرافٹ کے Bibhuti قانون گو کالج کے طلبہ کے ساتھ بات چیت کریں گی۔
وہ بھونیشور کے نزدیک ہریدامادا گاؤں میں برہما کماریوں کے Divine Retreat Centre کا بھی افتتاح کریں گی اور اُسی روز Lifestyle for Sustainability یعنی پائیداریت کے لیے طرز زندگی کا آغاز کریں گی۔ صدر جمہوریہ دلی واپس آنے سے پہلے منگل کے روز بھونیشور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی تیرہویں گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گی۔ صدر جمہوریہ کے پروگرام کی جگہوں پر سیکورٹی کا خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کا آج سے کیرالا کا دو روزہ دورہ شروع ہورہا ہے
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کا آج سے کیرالا کا دو روزہ دورہ شروع ہورہا ہے۔ اپنے دورے کے پہلے دن جناب دھنکھڑ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس، سائنس و ٹکنالوجی کی بارہویں تقسیم اسناد تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کریں گے۔ وہ ہونہار طلبہ و طالبات کو انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے میڈل آف Excellence بھی پیش کریں گے۔
نائب صدر جمہوریہ کا کَل سیاحتی مقامKollam اور Ashtamudi کا دورہ کرنے کا پروگرام ہے۔